Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں رواداری اور مساوات کے فروغ کی علمبردار ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں رواداری اور مساوات کے فروغ کی علمبردار ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں رواداری اور مساوات کے فروغ کی علمبردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے دورِ حکومت میں ملک میں اقلیتیں مزید عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ، بھبود اور ترقی کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدام نہ اٹھا کر قوم کو مایوس کیا، پاکستانی معاشرہ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ یہاں اقلیتوں کی عبادتگاہوں پر آئے روز حملے ہوں، ملک اس کا بھی متحمل نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم دہشتگردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم اس کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ مذہبی بنیاد پر قانون کے غلط استعمال کی روک تھام کے معاملے پر حکومت تماشائی بنی رہے، یہ صدر آصف علی زرداری ہی تھے جنہوں نے 2009 میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دے کر اس کو ہر سال منانے کا اعلان کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ قدم قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کو قانون ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر کی روشنی میں کیا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد ملکی تعمیر میں ہمارے اقلیتی بھائیوں و بہنوں کے کردار اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے، قائداعظم کی 11 اگست 1947 کی تقریر ہی 1973 کے آئین کی روح ہے، 1973 کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے 1973 کا متفقہ آئین وہ عظیم تحفہ ہے جس پر قوم کو ہمیشہ فخر رہے گا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں اقلیتوں کے مسائل کے حل، بہبود اور ترقی کے لئے ایک علیحدہ وزارت قائم کی، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا ناقابلِ تغیر حصہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کو یقین دہانی کروائی کہ پی پی پی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ہر سطح اور فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج کا دن اقلیتوں کے تحفظ اور مختلف مذاہب کے درمیان قومی ہم آہنگی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر