تیمور تالپور حلیم عادل شیخ پر برس بڑے

Wajeeha baig

01st Aug, 2021. 06:51 pm

صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ تیمور تالپور حلیم عادل شیخ پر برس بڑے۔

تفصلات کے مطابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ تیمور تالپورکا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ آئے روز حملوں کے ڈرامے رچا کر پا پولر ہونے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام لینڈ مافیا کے اس سرغنہ کو اچھی طرح جانتی ہے۔

نواب تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ جیالے اپنی قیادت کیخلاف بدزبانی کرنے والوں کی زبانیں کھینچنا جانتے ہیں۔

صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور کا مزید کہنا تھا کہ اگر حلیم عادل شیخ نے دوبارہ ایسی حرکت کی تو اس کا سندھ کے ہر شہر میں گندے انڈوں اور جوتوں سے ہی استقبال کریں گے۔

Adsence 300X250