Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بننے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں، ارباب غلام رحیم

Now Reading:

میرے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بننے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں، ارباب غلام رحیم

سینئر سیاستدان  و  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ افیئرز ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ میرے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بننے سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ارباب غلام رحیم  بھٹو میرپور پہنچ گئے جہاں انھوں نے سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی وفات پر انکے فرزند امیر بخش بھٹو سے تعزیت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو ملک کی قد آور سیاسی شخصیت اور بہترین ایڈمنسٹریٹر تھے میرے انکے ساتھ ذاتی تعلقات تھے، امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف کے انتظامی امور سے چند تحفظات تھے لیکن وہ تحریک انصاف کا ہی حصہ ہیں اور رہیں گے۔

ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ امیر بخش بھٹو پارٹی کے ساتھ ہیں لیکن کوئی پارٹی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر پہلے بھی حملہ ہوا اب بھی کیا گیا وجہ صرف یہ ہے کہ پیپلزپارٹی مجھے برداشت نہیں کرتی۔

Advertisement

 ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ میں تبدیلی کے بعد اب وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں گردش کر رہی ہیں،مراد علی شاہ 12 سال سے جمع کیا ہوا مال لے کر فرار ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پرارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے واپڈا کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو اضافی بل نہ بھیجے جائیں۔

دوسری جانب ملاقات میں امیر بخش بھٹو کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کا حصہ ہوں، بغیر کسی عہدے کے پارٹی میں رہوں گا، پارٹی قیادت کو چاہیے کہ پارٹی کے انتظامی امور کو بہتر کرے۔

امیر بخش بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سندھ کی صدارت سے استعفٰی دیا تھا کیونکہ مجھے محسوس ہوا کہ میرے کھل کر کام کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر