پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے کہا ہے کہ میں ایگزیکیٹیو بورڈ جیسے فورم میں شرکت کرناچاہتا تھا لیکن چند گھنٹوں کے نوٹس پر میں امریکا سے کیسے شریک ہو سکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائیریکٹر جنرل کو پیر کی رات خط لکھا ، اپنے خط میں جنرل عارف حسن لکھتے ہیں کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے لئے میرے دفتر کو 29اگست اتوار کی شام 6 بجکر 4 منٹ پر ایک ای میل بجھوائی جس میں بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لئے کہا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے چھٹی ہونے کے وجہ سے مجھے پیر کی صبح آگاہ کیا گیا اورسب کے علم میں تھا کہ میں امریکا میں ہوں اور یہاں پر بارہ گھنٹوں کے وقت کا فرق ہے ۔
جنرل عارف حسن نے اپنے خط میں لکھا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ باقی تمام بورڈ ارکان کو کئی روز پہلے میٹنگ کے لئے اطلاع دی گئی تھی لیکن مجھے صرف چند گھنٹے قبل بورڈ میٹنگ کے لئے بتایا گیا۔
جنرل عارف حسن نے گلہ کیا کہ وہ اگر انہیں بروقت باقی بورڈ ممبرز کی طرح اطلاح دی جاتی تو وہ بھی ورچوئل طریقے سے دوسرے ممبر کی طرح شرکت کر سکتے تھے۔
جنرل عارف حسن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ برابر موقع دینے کے لے پی او اے کے متعلق سوالات کو اگلی میٹنگ تک موخر کیا جائے تاکہ اسکا جواب دے سکوں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- امریکا
- بول نیوز
- عارف حسن
- موسم
- چند گھنٹوں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News