پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کورونا سے اور حکومت ڈاکٹرز سے لڑ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈاکٹرز پر پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے لوگوں پر لاٹھیاں برسا کر حکومت جہالت کا مظاہرہ کررہی ہے، مسئلہ سننے، سمجھنے اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے بجائے لاٹھی اور آنسو گیس استعمال کرنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفت دوائی ختم کرنے اور قیمت میں 500 فیصد اضافے کے بعد اب ڈاکٹرز پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں، کورونا سے عوام کو بچانے کی جنگ لڑنے والوں پر لاٹھیاں اور آنسو گیس چلائی جارہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ تین سال سے اساتذہ، طالب علم، مزدور، خواتین اور پینشنرز ظلم پر آواز اٹھانے والا ہر شہری حکومت سے لاٹھیاں کھارہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ پولیس گردی کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز سے ہمدردی ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف
- ڈاکٹر کورونا سے اور حکومت ڈاکٹرز سے لڑ رہی ہے، شہباز شریف
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News