Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی حکومت وزیراعظم کے 10 بلین ٹری پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے، محمود خان

Now Reading:

صوبائی حکومت وزیراعظم کے 10 بلین ٹری پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے 10 بلین ٹری پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت شجرکاری مہم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مون سون شجر کاری مہم 2021 کے تحت اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سرکاری منصوبوں کے پی سی ونز میں شجرکاری کو لازمی شامل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ جو بھی سرکاری منصوبہ بنے گا اس میں مناسب پیمانے پر شجر کاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کو رواں مون سون کی شجرکاری مہم کے تحت اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ اس مہم کے دوران 58 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، یکم اگست سے 14 اگست تک صوبے میں تقریباً 8 ملین پودے لگائے جا چکے ہیں۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران جنگلات میں اگنے والے 112 ملین پودوں کے تحفظ کا بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے دوران اب تک جنگلات میں اگنے والے 56 ملین پودوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یکم اگست سے 14 اگست تک شجرکاری کے 774 سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں،  مہم کے دوران عوام اور منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے 11 لاکھ پودے لگوائے گئے ہیں۔

مہم کے دوراں نجی سطح پر شجرکاری کے لئے لوگوں میں 15 لاکھ سے زائد پودے تقسیم کیے گئے ہیں اور مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کے سلسلے میں بلدیاتی اداروں کے لئے شجرکاری کے الگ سے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مون سون شجر کاری مہم کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

محمود خان نے کہا کہ دیگر مقامات کے علاوہ نہروں، دریاؤں اور شاہراہوں کے کناروں پر بھی پودے لگائے جائیں اور تجاوزات سے واگزار کی جانے والی سرکاری اراضی پر بھی شجرکاری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اپنے حدود میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کو پابند بنایا جائے، تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کو یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ صوبے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے تمام ادارے اور محکمے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر