
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ادارے قوم کی تقدیر کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیر صدارت انسداد منشیات اور خصوصی افراد کی فلاح کیلئے وائس چانسلر ز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں منشیات اور تمباکو کے غلط استعمال کی پالیسی کو صدر پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں حتمی شکل دی گئی۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو منشیات اور تمباکو کے استعمال سے پاک بنانے کی ضرورت ہے ، یونیورسٹیوں کی انتظامیہ متعلقہ اداروں میں منشیات کی روک تھام پر توجہ دیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات اور تمباکو پالیسی اور بہبود خصوصی طلباء پالیسیوں کو جلد از جلد نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔
اجلاس میں صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے ساتھ مل کر مشیروں اور ماہر نفسیات کو تربیت دے گی۔
وزارت انسداد منشیات نے منشیات کے استعمال کی روک تھام، علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے موبائل ایپ ’’ زندگی ‘‘ تیار کی ہے ۔
اجلاس میں مزید کہا گیا کہ خصوصی طلباء کو تعلیمی، تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لیے 10 سال تک عمر میں نرمی فراہم کی جائے گی، خصوصی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے ٹیوشن فیس ، ہاسٹل فیس اور یوٹیلیٹی بل کی چھوٹ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- ادارے
- بول نیوز
- قوم
- مرکزی کردار
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News