Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این پی رہنما ملک عبیداللہ خان کاسی کے قتل میں ملوث 5 اغوا کار ہلاک،سی ٹی ڈی

Now Reading:

اے این پی رہنما ملک عبیداللہ خان کاسی کے قتل میں ملوث 5 اغوا کار ہلاک،سی ٹی ڈی

کوئٹہ کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی نےعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملک عبیداللہ خان کاسی کے قتل میں ملوث 5 اغوا کاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک افراد اے این پی کے رہنما عبید کاسی کے قتل میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق  اے این پی کے رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون کو انکے آبائی علاقے کلی کتیر کچلاک سے مسلح افراد  نے اغوا کیا تھا۔ گزشتہ دنوں انکی لاش ضلع پشین کے علاقے سرانان سے برآمد کی گئی تھی، اغوا کاروں  نےانکے لواحقین سے بھاری تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کو پشین میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے، پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضےسے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں 2 سب مشین گنز ،2 پستول، اور 3 ہینڈ گرینڈ  برآمد ہوئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پولیس کا  مزید کہنا ہے کہ  قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سائنٹیفک انداز میں تحقیق کے بعد ایک اغوا کار جمعہ گل کو گرفتار کیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر