
وزیراعظم عمران خان کل 1 روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان ہیلی کاپٹرکے ذریعے گورنر ہاؤس پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کی سائٹ کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مینار پاکستان واقعے اور لائن اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News