Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے پی ایل، میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان میچ جمعہ کو ہوگا

Now Reading:

کے پی ایل، میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان میچ جمعہ کو ہوگا

کشمیر پریمیئر لیگ کا افتتاحی میچ میرپور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان جمعہ کو مظفر آباد میں کھیلا جائے گاْ۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز جمعہ سے مظفر آباد میں  ہو گا جبکہ کے پی ایل کا افتتاحی میچ میرپور رائلز  اور  راولاکوٹ ہاکس  کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی راولا کوٹ ہاکس کی کمان سنبھالیں گے جبکہ میر پور رائلز کی ٹیم  شعیب ملک کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔

کے پی ایل کے تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ کے پی ایل میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، باغ اسٹالینز ، کوٹلی لائنز ، راولا کوٹ ہاکس اور اوور سیز واریئرز کی ٹیمیں  ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے اس ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے اولین ایڈیشن کے 19میں سے 12 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

Advertisement

کے پی ایل کوالیفائر میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا ، ایلیمینیٹر ون کا میچ 15 اگست اور دوسرا ایلیمینیٹر 16 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشنز تیمور خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں عالمی معیار کی کرکٹ لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کی فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہ پلیٹ فارم نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نہایت مناسب ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر