Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی خبروں کے ذریعے عالمی میڈیا پر پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،صدر مملکت 

Now Reading:

جعلی خبروں کے ذریعے عالمی میڈیا پر پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،صدر مملکت 
ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جعلی خبروں کے ذریعے عالمی میڈیا پر پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے نیشنل ڈیجٹیل انفارمیشن پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیرا طلاعات فواد چوہدری جس وزارت میں بھی جاتے ہیں نئے اور بہتر کام کرتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامے دنیا بھر میں مقبول تھے، پاکستان ٹیلی وژن کے ڈرامہ پروڈکشن کےمعیار کا کوئی ثانی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی وژ ن کو اپنے ڈراموں میں ہمارے ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنا چاہیے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ  جعلی خبروں کی نشرواشاعت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ جعلی خبروں کی بنیاد پر عراق پر حملہ کر کے لاکھوں افراد کو مار دیا گیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی جس کی دنیا بھر میں مثال نہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کی قیادت نے اچھے فیصلوں کے ذریعے کورونا وباء سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ ہمارے پڑوسی ملک کی قیادت کے غلط فیصلوں سے انہیں کوروناسے بہت نقصان ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر