Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کارکردگی اچھی ہوتی تو ہم نے میڈل حاصل کرلیے ہوتے، عارف حسن

Now Reading:

 پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کارکردگی اچھی ہوتی تو ہم نے میڈل حاصل کرلیے ہوتے، عارف حسن

صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن عارف حسن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی کارکردگی اچھی ہوتی تو ہم نے میڈل حاصل کرلیے ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویومیں پاکستان کی اولمپکس میں میڈل سے محرومی کے حوالے سے سوال کے جواب میں صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن عارف حسن نے کہاکہ ہم نے ماضی میں ہاکی کے علاوہ کسی بھی کھیل پر اتنی توجہ نہیں دی تھی اور ہمارے زیادہ تر میڈلز ہاکی کے ہی ہوتے تھے،اور کوئی انفرادی شراکت نہیں ہوتی تھی۔

ان کا  کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اس پر آواز اٹھائی ہے کہ ہاکی کےعلاوہ تمام دیگر کھیل کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ابھی تک ہم اسے نظر انداز کر رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران کھلاڑیوں کے فضائی سفر کے لیے ٹکٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ٹکٹ کے انتظامات کرتا رہا ہے تاہم ڈیڈ لائن تک انتظامات نہیں کیے گئے تھے جس کی وجہ سے ہم نے اپنی طرف سے کھلاڑیوں کی بکنگ کروائی اور ایک ہفتے قبل ہمیں کہا گیا کہ آپ ٹکٹ کینسل کردیں جو ممکن نہیں تھا۔

عارف حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کوئی گرانٹ نہیں ملتی اور نہ ہی ہم اس کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ پوری دنیا میں حکومت کھلاڑیوں کو فنڈ کرتی ہے۔

Advertisement

صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن عارف حسن  کا مزید کہنا تھا لوگوں کو تحقیق کرلینی چاہیے کہ کس کی کیا ذمہ داری ہے، انہوں نے کہاکہ یہ سب جھوٹی خبریں ہیں، نام اولمپکس رکھا گیا ہے اور اولمپکس ہورہے ہیں تو ساری ذمہ داری ہم پر ڈال دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر