Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Now Reading:

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیرخارجہ نے کہا کہ آج 5 اگست کے دن آپ کی آمد ہمارے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے، آج پورے ملک میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے، نہتے کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی بے حرمتی معمول بن چکا ہے، بھارت سرکار ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جغرافیائی تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے، بین الاقوامی قوانین سے رو گردانی کرتے ہوئے، اب تک 3.8 ملین ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر پریمیر لیگ جیسے ایونٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، ہم بھارت سمیت خطے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنے کے متمنی ہیں۔

Advertisement

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے اپنے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات سے دو چار کیا ، اس بگاڑ کو سلجھانے کی ذمہ داری بھی بھارت سرکار پر عائد ہوتی ہے

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی کشمیر پالیسی نے کشمیریوں کو بھارت سرکار سے مزید متنفر کیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان کی کشمیر پالیسی کے خلاف آوازیں ہندوستان کے اندر سے آٹھ رہی ہیں، میں اس موقع پر سابق صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکر کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر جناب والکن بوذکر کی خدمات قابل تحسین ہیں، او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ، او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹس کے ہمراہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس میں رکھیں گے۔

ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکرٹری رضا بشر تارڑ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر