Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں، فیاض الحسن چوہان

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ویمن سیفٹی ایپ آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر قیادت ایک جدید اور موزوں اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد جیسے واقعات کم کرنے کے حوالے سے یہ ایپ وقت کی ضرورت تھی، اس ایپ کے استعمال سے خواتین میں غیر یقینی اور احساس عدم تحفظ کا خاتمہ ہو گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی، اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں، اس ایپ کی بدولت پولیس کی مجموعی کارکرگی میں بہتری آئے گی۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ خواتین سے گزارش ہے کہ اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر