سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کے دورہ پر آرہے ہیں ، بلاول بھٹو 3 ستمبر کو ملتان آئین گے ، 7 ستمبر کو بلاول بھٹو رحیم یار خان چلے جائیں گے ، 3 سے 6 ستمبر تک بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے ، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو منشور دیا جس کا عوام نے ساتھ دیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کا حق دیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے آئین کو اصل حالت میں بحال کروائے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ 1970میں بھٹو صاحب نے ون مین ون ووٹ کا تصور دیا، بھٹو اس آئین پاکستان کے بانی ہیں ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، بھٹو صاحب نے کشمیر کے حل کے لئے بہت کوشش کی، بھٹو صاحب نے مشکل ترین حالات میں کشمیر کی لائن آف کنٹرول کو تسلیم نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے 73کے آئین کو اصلی حالت میں بحال کیا، محترمہ بے نظیر نے میثاق جمہوریت کا معاہدہ کیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے لئے ذوالفقار علی بھٹو نے ہزار سال تک لڑنے کی بات کی تھی، مشکل ترین حالات میں بھی انہوں نے اندرا گاندھی سے کشمیر کا سودا نہیں کیا اور لائن آف کنٹرول کو نہیں مانا۔
ان کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے وعدہ کیا تھا کہ برسرِ اقتدار آکر آئین کو اصل تو کو بحال کریں گے، بینظیر بھٹو نے نواز شریف کے ساتھ آئین کی اصل صورت میں بحالی کے لئے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تھے، بار بار مار شل لا کی وجہ سے آئین نا پارلیمانی رہا تھا نا ہی صدارتی۔
سابق وزیر اعٖظم کا کہنا تھا کہ 2008 میں پیپلزپارٹی کی گورنمنٹ بنی، تمام سیاسی قوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنھوں نے میرا ساتھ دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد رکھنے میں بلاول بھٹو زرداری نے بہت اہم کردار ادا کیا، پی ڈی ایم کا جو مقصد تھا وہ یہی تھا پارلیمنٹ کے اندر باہر عوام کے حقوق کی جنگ لڑی جائے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے یہی کہا تھا استعفے نہ دیں، آپ نے دیکھا کہ پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں کامیابیاں حاصل کی،ہم جموری لوگ ہیں ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے دور اقتدار میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، اگر اپنے منشور پر عمل درآمد کرتے ہیں تو اس مقصد ہے کہ آپ کی کارکردگی بہتر ہے، تحریک انصاف کا منشور تھا کہ مہنگائی ختم کریں گے، پیٹرول، ڈالر، ادویات، اجناس کی قیمت اور بے روزگاری بھی بڑھی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں سرکاری ملازم انڈر پریشر ہیں، ڈالر کی قیمت ہم نے حکومت چھوڑی اس وقت 98 کا ڈالر تھا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے نعرہ لگایا تھا کہ تین ماہ میں صوبہ بنائیں گے ، تین سال گزرنے کے باوجود یہ حکومت سکٹریٹ پر جھگڑا کرتے ہیں، ہم نے تو صوبے کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ لولی لنگڑی جمہوریت کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کو جاتا ہے ، ملک میں معاشی ترقی میں کمی ہوئی ہے ملک آرڈیننس سے چل رہا ہے ، حکومت میڈیا پر پابندی لگا رہی ہے ، ہم آزادی صحافت کے حامی ہیں جو آج ہورہا ہے یہ تو مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا ۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ہو گا تو روزگار بڑھے گا، ، یہ حکومت کہتی تھی ایک کروڑ نوکریاں دیں گے مگر ان لوگوں نے 50 لاکھ لوگ وں کو بے روزگار کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی گروتھ میں اس وقت 30فیصد کمی آئی ہےاور اس ملک میں کوئی قانون سازی نہیں ہو رہی۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے بے نظیر انکم سپوٹ بنایا یہ اس کو اب احساس پروگرام کہتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کہتے تھے مودی آئے گا کشمیر کا مسئلہ حل ہو گا، مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی کشمیر کے وفد نے مجھے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کشمیر میں ریفرنڈم کرائیں گے، ایک دن انشاء اللہ کشمیر آزاد ہو گا، آزاد کشمیر کے حوالے سے ریفرنڈم کو مسترد کرتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری جب ملتان آئیں گے وہ کارکنان سے بھی ملیں گےہماری جماعت میں لیڈرز بھی قربانیاں دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- ایٹمی طاقت
- بول نیوز
- ذوالفقار علی بھٹو
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News