Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری افغانوں کی سماجی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے،شاہ محمود قریشی

Now Reading:

عالمی برادری افغانوں کی سماجی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے،شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ افغانوں کی سماجی،اقتصادی اور انسانی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس  میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے افغانستان میں انسانی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے کے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری معاونت سے آگاہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے  سیکرٹری جنرل  انتونیو گوئترس نےافغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اقوامِ متحدہ کے اداروں کی خصوصی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیاہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر