وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت کیلئے چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے”بے بی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو“کی لانچنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے بی فرینڈلی ہاسپٹل انشی ایٹو کا منصوبہ لانچ کرنے والے تمام سٹیک ہولڈرزکومبارکباد دیتی ہوں، یہ منصوبہ لانچ کرنے کا بنیادی مقصد ماؤں اوربچوں کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بچے کی نشونماء اور بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ماں کے دودھ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہمارے معاشرہ میں خواتین کے اندر بچوں کواپنا دودھ پلانے کے اہمیت کواجاگرکرنا انتہائی ضروری ہے، ماں کے دودھ سے بچے کی قوت مدافعت میں بے انتہا اضافہ ہوجاتا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں تمام مائیں اپنے بچوں کو خود دودھ پلاتی ہیں، پاکستان میں خواتین میں بچوں کو اپنادودھ پلانے کے رجحان بڑھانے کی ضرورت ہے، سرکاری ہسپتالوں کے اینٹی نیٹل کلینکس پرخواتین کو بریسٹ فیڈنگ کی آگاہی دینے کیلئے ڈیسک قائم کئے جائینگے۔
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے حکومت اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنارہی ہے، پاکستان نے ہیلتھ سٹریٹیجی میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کی ضمانت دی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پنجاب کے بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے لاہورمیں چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- بچوں کی صحت کیلئے چائلڈ ہیلتھ یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے، ڈاکٹریاسمین راشد
- موسم
- ڈاکٹریاسمین راشد
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News