Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور ان کی قیمتوں کے حوالے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں  میں استحکام  خصوصاً منڈی اور پرچون میں غیر منطقی فرق کو ختم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ انتظامی اقدام یقینی بنایا جائے، انتظامی اقدامات کے نتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف میسر آئے اور چینی اور گندم کی مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خوراک سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر