Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی حقیقی آواز ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی حقیقی آواز ہے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی حقیقی آواز ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے حلقہ 04 نگر 01 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نگر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بدترین دھاندلی کی جس کا فائدہ تیسری جماعت کو ہوا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ نگر پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، منظم دھاندلی سے جیالے امیدوار کو ہرایا گیاجبکہ  پاکستان پیپلزپارٹی کو روکنے کے لئے تمام سرکاری مشینری کو استعمال کیا گیا۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پاکستان پیپلزپارٹی کو چند سیٹوں تک محدود کرنے سے حقائق نہیں بدلے جاسکتے۔

Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی حقیقی آواز ہے، نگر کے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، عوام اپنے ووٹ کے حق پر ڈاکے کو کسی صورت منظور نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر