Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا گاڑیں گے، فردوس

Now Reading:

سندھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا گاڑیں گے، فردوس
فردوس عاشق اعوان

’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا گاڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم کو میدان میں اتار دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام ہوچکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سندھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا گاڑیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سندھ کی عوام کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں یکساں تعلیمی نصاب کا نفاذ کر رہی ہے، یکساں نصاب کے نفاذ سے طبقاتی تفریق کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، دفاعی و سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر