
عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کا ہائیکورٹ کو خط لکھنا قابل مذمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہی کیس کی 2 مختلف اداروں سے تحقیقات سیاسی انتقام کی انتہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کیساتھ سلوک کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت نے اب ہائیکورٹ کے چیف کے اختیارات پر سوالات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں، وفاقی حکومت نے سابق چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے ججوں کو تبدیل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ سے باز پرس کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ہائیکورٹ کو خط میں پوچھا گیا کہ کیا عدالت عالیہ کو ججز ٹرانسفر کرنے کا اختیار تھا یا نہیں، کیا حکومت کو نہیں پتہ کہ عدلیہ اور حکومت کا الگ الگ کردار ہے۔
مسلم لیگ کے رہنما نے کہا ہے کہ حکومت کا ہائیکورٹ کو خط لکھنا قابل مذمت ہے، مسلم لیگ ن کے کیسز کو نشانہ بنانے کیلئے حکومت نے ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے۔
عطا اللہ تارڈ نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ہائیکورٹ کو خط لکھنا غیر آئینی اور کیسز پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- حکومت کا ہائیکورٹ کو خط لکھنا قابل مذمت ہے، عطا اللہ تارڑ
- عطا اللہ تارڑ
- مسلم لیگ ن کے رہنما
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News