Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانئیے! کیسے مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

Now Reading:

جانئیے! کیسے مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا

بھارت میں نایاب نسل کی مچھلی نے راتوں رات ماہی گیروں کو کروڑ پتی بنادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ماہی گیری پر عائد پابندی ہٹتے  ہی پہلے روز شکار پر جانے والے ماہی گیر چندراکانت اور اس کے ساتھیوں کی قسمت جا گ اٹھی۔

ماہی گیروں نے گہرے سمندر میں جال پھینکا تو ان کے ساتھ سوا کروڑ کی ’سوا‘ مچھلیاں لگ گئی، ماہی گیر جال واپس کھینچنے کے بعد حیران رہ گئے کیونکہ جال ’سوا‘ مچھلیوں سے بھرا ہوا تھا۔

بھارتی ماہی گیر نے ساحل پر پہنچنے سے قبل ہی شکار کی گئی 157 سوا مچھلیوں کی ویڈیو اپنے دوستوں کو بھیج دی جو کہ وائرل ہوگئی۔

بعدازاں ماہی گیر ساحل پر پہنچا تو خریدار نایاب مچھلیاں خریدنے کے لیے لائن لگا کر کھڑے ہوئے تھے۔

Advertisement

ماہی گیروں نے فی مچھلی 85 ہزار بھارتی روپے کے حساب سے فروخت کرکے راتوں رات 1 کروڑ 33 لاکھ بھارتی روپے کما لیے۔

آخر سوا مچھلی اتنی مہنگی کیوں ہے؟ آئیں، حقیقت جانتے ہیں

سوا مچھلی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بالغ سوا کی جھلی سے سرجری کے دھاگے (ٹانکے) بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں۔

سوا مچھلی کی اندرونی جھلی سے بننے والے ریشے قدرتی طور پر بایو ڈگریڈیبل ہوتے ہیں اور جسم کے اندر جاکر کچھ عرصے بعد از خود گھل کر ختم ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر