Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمیز راجہ ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھلانا چاہتے ہیں، شاداب خان

Now Reading:

رمیز راجہ ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھلانا چاہتے ہیں، شاداب خان

 قومی کرکٹر شاداب خان کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھلانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ نے ہمیں اعتماد دیا ہے کہ کامیابی بھی ملے گی اور ناکامی بھی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آتی تو زیادہ مقابلے کی کرکٹ ہوتی، یہ بھی نیوزی لینڈ کی قومی ٹیم ہے ہمیں اس سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کرنا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ رمیز راجہ  سے ملاقات ہوئی ہے وہ ہمیں بتانا چاہ رہے تھے کہ  ہم نے کیسی کرکٹ کھیلنی ہے،  رمیز راجہ ہمیں ماڈرن ڈے کرکٹ کھلانا چاہتے ہیں، جارحانہ انداز میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اور میں بھی چاہتے ہیں کہ ہم ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلیں، قومی ٹیم کا اب مشن ہی ماڈرن ڈے کرکٹ کا کلچر اپنانا ہے۔

Advertisement

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انجریز کا سامنا رہا ہے، اسی وجہ سے میں اپنی پرفارمنس برقرار نہیں رکھ سکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کا فیصلہ ذاتی تھا اس پرتبصرہ نہیں کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز شروع ہو رہی ہے اس میں اچھا کرنا ہے ، کرکٹ میں کسی چیز کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ ہر میچ میں پرفارمنس ہو گی۔

شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ ون ڈے میں ہم اچھا نہیں کھیل سکے، لیکن اب ہم آگے اچھا کرنے کے لیے  پر اعتماد ہیں اور ہم ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرف جا رہے ہیں ہمیں سب کی اسپورٹ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اسپن بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے ماضی  میں یو اے ای میں ریکارڈ اچھا رہا ہے ، ثقلین مشتاق کے آنے سے اسپنرز کو فائدہ ہو گا وہ تجربہ کار بولر ہیں۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر