
وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج شوباز شریف ہوتے تو سڑکوں پر جل تھل ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بہترین حکومتی انتظامات اور کام کے جذبے نے شدید بارش میں بھی لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک رواں رکھی، عثمان بزدار کے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک منصوبے نے عوام کو سہولیات دیں۔
فیاض الحسن چوہان چوہان کا کہنا تھا کہ لارنس روڈ کے بعد کشمیر روڈ، شیرانوالہ گیٹ، وارث روڈ پر بھی انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک بنائے جا رہے ہیں، ریلوے اسٹیشن، کریم پارک اور دیگر علاقوں میں واٹر سٹوریج ٹینکوں سے بارشی پانی کے نکاس میں آسانی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج شوباز شریف ہوتے تو سڑکوں پر جل تھل ہوتی، اور وہ لمبے بوٹ پہن کر اداکاری کرتے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 330 ملی لیٹر بارش کے باوجود لاہور کی سڑکیں بارش کے فوراً بعد صاف ہو گئیں، مزید10زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر ہونے سے سیوریج کے مسائل مزید کم ہو جائیں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھاکہ دور رس منصوبہ بندی سے کیا گیا کام ہی ایک حکومت کی نیک نیتی کا ثبوت ہے،ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے شریف خاندان نے صرف عوام کا وقت اور پیسہ ضائع کیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اداروں کو جدید مشینری اور افرادی قوت سے لیس کرنے کی بجائے نئی کمپنیاں بناتے رہے،آج بھی ن لیگی امیدوار بریانی کی پلیٹوں سے عوام کا ووٹ لینے کے چکروں میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمنی، جنرل، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انتخابات کی طرح کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ باشعور عوام اب بریانی اور بوتلوں کی بجائے عوامی خدمت کے جذبے کو ووٹ دے گی۔
وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر محاذ پر اپوزیشن کو اپنی بہترین پرفارمنس سے شکست دے گی۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- احمد فراز
- بارش
- بول نیوز
- فیاض الحسن چوہان
- موسم
- یاد
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News