Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کیلئے براہ راست پروازیں: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

Now Reading:

امریکا کیلئے براہ راست پروازیں: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی
فضائی آپریشن

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ امریکا کیلئے براہِ راست پی آئی اے فلائٹس چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےای کچہری سسٹم بھی لارہے ہیں، امریکا کیلئے براہ راست پی آئی اے فلائٹس چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پی آئی اے کے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کو سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، ہمیشہ ملک کو ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے تعاون کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو ووٹ کا حق دلانے کی کوشش جاری ہے، اس معاملے پر ہونے والے اعتراضات کو دور کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مہمان کرکٹرز کو ہیلی کاپٹر سمیت تمام سہولیات دینے کی پیشکش کی، لیکن کرکٹ بورڈ نے ہر بات ماننے سے انکار کیا، وقت کے ساتھ سب کچھ سامنے آجائے گا، سیکیورٹی ایجنسیز نے آگاہ کیا کہ کوئی سیکیورٹی تھرٹ نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی اس لیے پاکستان آئی، پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، بس کے بجائے ہیلی کاپٹر سےٹیم کواسٹیڈیم پہنچانے کی بھی پیشکش کی۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھا کر اس میں نئی روح پھونک دی ہے، بھارت کا کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کو سختی سے رد کیا۔

اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے مصر کے ہم منصب سامح شکری سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک میں یکساں اقدار تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، پاک مصر فرینڈ شپ گروپ پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے متحرک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر