عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پختو نوں کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کا بیان گمراہ کن ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کا غیر ذمہ دارانہ بیان اس کے رجعت پسندانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری پختون قوم طالبان کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کا شکار بنے ہیں،پختونوں نےبطور قوم کبھی طالبان کی حمایت نہیں کی ہے اور نا ہی ان کا ساتھ دیا ہے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ دہشتگرد تنظيموں کو ریاست نے تربیت فراہم کی ہے،وزیراعظم مان چکے ہیں کہ دہشتگردوں کو پالنے کے بدلے پاکستان کو ڈالر ملتے رہےہیں۔
اے این پی ے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ بشیر بلور ، ہارون بلور، میاں راشد حسین، عالمزیب خان اور ڈاکٹر شمشیر کو دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف پر شہید کیا گیا ، نہ تو کرنل امام پختون تھے اور نہ ہی جنرل حمید گل، اور نہ لال مسجد والا مولوی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News