Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کی صورتحال میں تاجکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اطلاعات

Now Reading:

افغانستان کی صورتحال میں تاجکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال میں تاجکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاجکستان میں موجود وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے دوسرے روز کے حوالے سے بریفنگ دی ہے ۔

بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم آج دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور پاکستانی سفیر بھی یہاں موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے بتایاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے صدارتی محل جائیں گے، جہاں تاجکستان کے صدر کے ساتھ مذاکرات ہوں گے۔

 فواد چوہدری نے بتایاکہ آج کا دن بہت اہم ہے، وزیراعظم کی خواہش ہے کہ تاجکستان اور پاکستان افغانستان کے مختلف نسلی دھڑوں کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے 2روزہ دورے پر تاجکستان میں موجود ہیں، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

Advertisement

گزشتہ روز تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری، علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم تاجکستان میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، بزنس کانفرنس میں کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔

یادرہے کہ گزشتہ روزتاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے ایران میں صدارتی الیکشن جیتنے پر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے ایران کے ساتھ کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، تجارت، اقتصادی شعبے اور علاقائی رابطے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کا منصفانہ اور اصولی موقف کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے لڑنے کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان میں پاکستان کی اہم دلچسپی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ 40 سال بعد افغانستان میں تنازع اور جنگ کو بالآخر ختم کرنے کا موقع ہے۔ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنے، انسانی بحران کو روکنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ضروری تھا۔

Advertisement

عمران خان نے مزید کہا کہ استحکام کی کوششوں کو افغان معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق اور جامع سیاسی ڈھانچے کے احترام سے تقویت ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
وزیراعلیٰ پنجاب کی مری میں نئے اسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
نو مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
صدر مملکت کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کا نذرانہ دیا گیا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر