
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کو انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام انتہائی اہم تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی ہوگی تو کمزور طبقوں کو انصاف فراہم ہوسکےگا، جب سچی گواہی ناپید ہوجائے توانصاف کی فراہمی میں مشکل پیش آتی ہے، ڈسٹرکٹ کورٹس کے بغیر ججز اوروکلا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کوسستے اور فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم نے2007 وکلا تحریک میں اہم اورکلیدی کردارادا کیا ہے،2007 کی تحریک قانون اورآئین کی بالادستی کیلئےتھی، 2007 وکلا تحریک کےمقاصد حاصل کرنےکیلئے آج بھی لمبا سفرباقی ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ہم نےمشکل سےآزادی حاصل کی ہے، عدالتی نظام کےاصل شراکت دارعوام اورسائلین ہیں، ریاست نے6 دہائیوں کے بعد سستی اورفوری انصاف کواولین ترجیح مقررکیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ نظام عدل میں صرف ایک اکائی ہے، جس معاشرےمیں سچی گواہی دینا نا پید ہوجائےوہاں عدالتی نظام بےبس ہوجاتاہے، جرم دیکھ کرمنہ پھیرلیاجائےتومضبوط ترین عدالتی نظام بھی بےبس ہوجاتاہے، عدالتی نظام کامؤثرہونااچھی حکمرانی پربھی منحصرہوتا ہے، تحقیقاتی ادارےفرائض ایمانداری سےانجام نہ دیں تومظلوم کی دادرسی ناممکن ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارےصحیح کام نہ کریں تومجرموں کاصحیح احتساب نہیں ہوسکتا ہے، آئین کی بالادستی،عہدےکی پاسداری قوم کےحقوق کےتحفظ کی ضامن ہوتی ہے،آئین کی بالادستی سے کمزور طبقےکےحقوق کاتحفظ ممکن ہوسکے گا، عدالتی نظام پرعوام کا اعتماد نہ ہو توقانون کی بالادستی نہ ہوتو یہ ماحول آمرانہ،جبرکی قوتوں کیلئےسازگارہوتا ہے، عدالتی نظام پرعوام کااعتمادنہ ہوتوآمرانہ قوتوں کیلئےسازگارماحول بن جاتاہے اور قانون کی بالادستی نہ ہوتوآمراورجابرقوتوں کیلئےماحول سازگارہوجاتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا ہے کہ ریاست کےتمام ستون اہنےدائرےمیں رہ کرکام کریں توسستاانصاف فراہم ہوسکتا ہے، میں وزیراعظم کویقین دلاتاہوں آپ کی تحریک اورجدوجہدمیں ہمیں کسی صورت پیچھےنہیں پائیں گے۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- اطہر من اللہ
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
- کسی بھی شہری کو فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے، اطہر من اللہ
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News