Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا، گورنر پنجاب

Now Reading:

افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا، مگر امن کے خلاف بھارت کی سازشیں پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے عالمی برداری سے بھر پور تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ناصرف پورے خطے بلکہ دنیا کیلئے بھی فائدہ مند ہوگا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بھی بھارت کو امن برداشت نہیں ہو رہا۔ کشمیر میں بھارت بے گناہ اور معصوم کشمیر یوں کیساتھ جو ظلم کر رہا ہے، اس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی، وقت آ چکا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرواتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو حل کرے کیونکہ خطے میں امن کے مکمل قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا بہت ضروری ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی تمام تر توجہ ملک میں معاشی استحکام اور ترقی پر مرکوز ہے۔ ہم نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آج پوری دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کر رہی ہے۔

Advertisement

چوہدری محمد سرور کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی ہماری حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے حکومت وسائل استعمال کر رہی ہے اور انشا اللہ عوام سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عمل کیا جائے گا اور ملک کو غر بت مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے بھی مکمل نجات دلائیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان سمیت پوری پارٹی، اتحادی جماعتوں اور اراکین پنجاب اسمبلی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں جو اقدامات موجودہ حکومت کے دورمیں ہوئے ہیں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت پہلے دن سے اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی دعوت دے رہی ہے، مگر بدقسمتی سے اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے مسودے کو دیکھے بغیر ہی مذاکرات سے انکار کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو بھی اپوزیشن جماعتوں نے نہیں دیکھا اور اس کے خلاف بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن کو یہ غیر جمہوری رویہ اختیار کرنے کی بجائے انتخابی اصلاحات پر حکومت سے بات کرنی چاہیے۔ شفاف انتخابات صرف انتخابی اصلاحات سے ہی ممکن ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کےتحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے، آئی جی پنجاب
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق
پی پی269مظفرگڑھ/ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر