Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

Now Reading:

رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے   نئے  چیئرمین  منتخب ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ  بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جو اگلے 3 سال کے لیے ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی  اجلاس 13 ستمبر کو  نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا ، یہ اجلاس پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈشیخ عظمت سعید کی زیرصدارت منعقد ہوا تھا۔

اجلاس میں پی سی بی کے پیٹرن اور وزیراعظم عمران خان نے27 اگست کو  رمیز راجہ کے علاوہ اسدعلی خان کو تین سال کے لیے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا تھا ، ان کے علاوہ عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، عارف سعید ، جاوید قریشی  اور وسیم خان (چیف ایگزیکٹو پی سی بی) بھی بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی  کی حیثیت سے بی او جی سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا اور میں  آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ہم پاکستان کرکٹ کو میدان کے اندر اورباہردونوں مقامات پر مضبوط  کریں اور پڑوان چڑھائیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح قومی کرکٹ ٹیم میں اُس سوچ، ثقافت اور نظریے کو متعارف کروانا ہے کہ جس نےکبھی پاکستان کو کرکٹ کی سب سے  خطرناک ٹیم بنادیا تھا، ایک ادارے کی حیثیت سے   ہم سب کو قومی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ان کی مطلوبہ ضروریات کوپورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں کہ جس کی ان سے شائقین کرکٹ توقع کرتے ہیں۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ  ظاہر ہے کہ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے  میری دوسری ترجیح اپنے سابق اور موجودہ کرکٹرز کی فلاح و بہبود  کا خیال کرنا ہوگی،  یہ کھیل کرکٹرز سے ہے اور ہمیشہ انہی سے رہے گی، لہٰذا  وہ اپنے ادارے سے اسی پہچان اور احترام کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:15 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرلاہور میں موجود  باب  وولمر انڈور اسکول  میں میڈیا کانفرنس کریں گے، یہ میڈیا کانفرنس  پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے براہ راست نشر ہوگی۔

یاد رہے کہ رمیز راجہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے 18ویں اورون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 12ویں کپتان ہیں، سال 1984 سے 1997 پر مشتمل اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر میں رمیز راجہ نے مجموعی طور پر 255 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8674 رنز بنائے، وہ سال 2003 سے 2004 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں۔

اسکے علاوہ وہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، رمیز راجہ ایم سی سی کی موجودہ ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں اور ان کا شمار دنیا کے معروف براڈکاسٹرز میں ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر