Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر میں 200 ایکڑ پر اقتصادی زون بنایا جائے گا، سربراہ این سی او سی

Now Reading:

گوادر میں 200 ایکڑ پر اقتصادی زون بنایا جائے گا، سربراہ این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گوادر میں 200 ایکڑ پر اقتصادی زون بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ترقی و منصوبہ بندی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہوا سے بجلی مہنگی پڑے گی عوام نہیں خرید سکے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان میں میدان ہیں لیکن ہوا کی بجلی مہنگی پڑے گی، سی پیک کے پہلے فیز میں تمام سرمایہ کاری بجلی گھروں کے منصوبے پر لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوتی ہے، خصوصی طور پر اگر کوئی کام ہوا ہے تو وہ بلوچستان میں ہوا، گوادر میں اسپتال، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور پانی صاف کرنے کا پلانٹ لگایا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ گوادر میں 200 ایکڑ پر اقتصادی زون بنایا جائے گا، گوادر چین کی نہیں پاکستان کی ذمہ داری ہے، گوادر میں سب چلے جاتے ہیں کیونکہ وہاں اچھے ہوٹل ہیں۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے مزید کہا کہ جنوبی بلوچستان کے پسماندہ اضلاع کیلئے 560 ارب روپے کا پیکیج موجودہ حکومت نے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر