Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول پنجاب کے جتنے بھی دورے کر لے نتیجہ صفر ہی رہے گا، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

بلاول پنجاب کے جتنے بھی دورے کر لے نتیجہ صفر ہی رہے گا، فیاض الحسن چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول پنجاب کے جتنے بھی دورے کر لے نتیجہ صفر ہی رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بچے اور من کے کچے ہیں، بلاول نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ چھوٹی سی عمر میں ہی بنالیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیل کا سپرنٹنڈنٹ بھی جیالا ہی ہوگا، پی ڈی ایم والے نہ اِدھر کے رہے اور نہ ہی اُدھر کے رہے، ن لیگ کے ترجمان آپس میں لڑ رہے ہیں، اپوزیشن والے ایک دوسرے کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف بلاول کو اور بلاول شہباز شریف کو استعمال کررہے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن دیہاڑی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، فضل الرحمٰن نے پچھلی بار ایک ارب کی دیہاڑ لگائی اور اس مرتبہ 4  ارب کی دیہاڑی لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کیا گیا، پنجاب میں اسپتالوں کو بھی سولر پر منتقل کریں گے۔

Advertisement

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ توانائی کے محکمہ میں انقلابی اقدامات کیے گئے، وزیراعلیٰ کا حق ہے جسے چاہیں ہٹائیں اور جسے چاہیں تعینات کریں، وزیراعلیٰ سمجھتے ہیں اچھا آئی جی آئے تو انکا حق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار
جنگ بندی معاہدہ؛ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان نے فضائی حملے میں 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق آئی سی سی کا بیان مسترد کردیا
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر