Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزانہ کتنے قدم چلنے سے ‘موت کا خطرہ’ کم ہو جاتا ہے؟ ماہرین نے رہنمائی کر دی

Now Reading:

روزانہ کتنے قدم چلنے سے ‘موت کا خطرہ’ کم ہو جاتا ہے؟ ماہرین نے رہنمائی کر دی
پیدل چلنا

صحت مند رہنے کیلئے روزانہ کتنے قدم چلنا چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا

بعض لوگ چہل قدمی کے یومیہ اسٹیپس شمار کرنے کے لیے اسمارٹ موبائل یا اس میں موجود ایپلی کیشن کا سہارا لیتے ہیں۔ اس طریقہ کار کی بدولت آسانی سے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے کتنی چہل قدمی کی ہے۔

اس عمل سے جسمانی اور ذہنی صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ ہر انسان کو ہر روز چہل قدمی میں کتنا فاصلہ طے کرنا چائیے اور کتنے اسٹیپس چلنا مثالی عمل ہوگا۔

اس حوالے سے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بوڑھوں، موٹاپے میں مبتلا لوگوں اور جوڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بہترین اور محفوظ ایکسرسائز چہل قدمی کی ہے۔

ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ہاتھوں کو حرکت دیتے ہوئے چہل قدمی کرنا کیلوریز کو جلانے کے لیے مثالی طریقہ کار ہے۔

Advertisement

اگر چہل قدمی کرنے والا انسان بازوؤں، کمر اور سینے کو حرکت دیتے ہوئے چلے گا تو یہ اس کے لیے بے حد مفید ہوگا۔

امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ اہم بات معلوم ہوئی ہے کہ اگر روزانہ زیادہ سے زیادہ قدم پیدل چلا جائے تو درمیانی عمر کے افراد میں موت کی شرح نمایاں حد تک کم ہو سکتی ہے۔

میساچوسٹس یونیورسٹی کے انسٹیٹوٹ فار اپلائیڈ سائنسز کے ماہرین نے جسمانی سرگرمیوں کے اثرات کی جانچ پڑتال کے لیے ریسرچ اسٹڈی کی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کم از کم 7 ہزار قدم چلنا مختلف امراض سے موت کا خطرہ 50 سے 70 فی صد تک کم کر سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے، ایسا مانا جاتا ہے کہ جسمانی سرگرمیاں متعدد بیماریوں جیسے دل کی شریانوں کے امراض، ذیابیطس اور کینسر کی اقسام سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

محققین نے تحقیق میں قدموں کی تعداد کو مدنظر رکھا اور روزانہ قدموں کی تعداد اور مختلف امراض سے موت کے خطرے میں کمی کے درمیان واضح تعلق کو دریافت کیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر