
پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’سیریز منسوخ ہونے پر برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں۔
Speculation that British High Commission was involved in PakvsNZ tour being called off are untrue; this was a decision for the New Zealand authorities & taken independently. I recognise that this is a sad day for cricket fans in 🇵🇰 & around 🌍 who were looking fwd to the series
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) September 17, 2021
کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ ’یہ نیوزی لینڈ حکام کا فیصلہ تھا جو آزادانہ طور پر لیا گیا ہے۔
برطانوی سفیر نے مزید لکھا کہ ’سیریز کا منسوخ ہونا پاکستانی شائقین اور دنیائے کرکٹ کے لیے مایوس کن ہے۔
واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا تھا کہ ہماری سیکیورٹی انٹیلیجنس دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کو کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News