Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

Now Reading:

اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کا کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

 صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی کے کیس میں 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کی جانب سے ملزمان کو 13 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے  ملزم شہریار کو نابالغ ہونے کی بنیاد پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

جج حسن سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مقدمے میں لگائی گئی دفعات سنگین نوعیت کی ہیں،  تعزیرات پاکستان میں دفعہ 354 اے کی سزا موت مقرر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم شہریار کے نابالغ ہونے کا موقف تفتیش کی سطح پر ناقابل تسلیم ہے جبکہ عدالت نے ارسلان سمیت 6 ملزموں کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر خاتون سے نقدی اور موبائل چھینا ہے ، مزید تحقیقات اور برآمدگی کیلئے 9 روزہ ریمانڈ دیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملزم ارسلان، عابد، افتخار اسد، شہریار، مہران اور محمد ساجد کو متاثرہ خاتون نے شناخت کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر