Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے ملک کا تماشا بنا دیا، سراج الحق

Now Reading:

پی ٹی آئی نے ملک کا تماشا بنا دیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کا تماشا بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تین سال سے وزیر اعظم تقریروں، دعوؤں اور وعدوں تک محدود ہیں جبکہ عمل کا خانہ خالی ہے، تبدیلی یہ ہے کہ ملک کے تمام شعبے تیزی سے ترقی نہیں بلکہ تنزلی کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انوکھی حکومت ریورس گیر پر ہے لیکن آگے کی طرف سفر کا دعوی کر رہی ہے، صاحبان اقتدار یوم حساب کو مت بھولیں، قبلہ درست کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ قوم اشرافیہ کی زیادتیوں کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لے گی، یوتھ ملک کو بوسیدہ نظام سے چھٹکارا دلانے کے لیے جدوجہد کرے، پی ٹی آئی نے ملک کا تماشا بنا دیا ہے، معیشت ڈول ہے اور ادارے کمزور ہیں، ملک میں پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی کا کوئی تصور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کچہری عام آدمی کے لیے وبال جان بن گیا ہے، لوگوں کو سستا اور فوری انصاف چاہیے، حکومت اداروں اور نظام کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ قوم اب کی بار جماعت اسلامی کا ساتھ دے، ہم ملک بھر میں نوجوانوں کو منظم کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر