Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے، عمران سکندر بلوچ

Now Reading:

پنجاب میں کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے، عمران سکندر بلوچ

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیادہ شرح والے 5اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ شرح والےاضلاع میں 16 سے 22 ستمبر تک درج ذیل پابندیاں نافذ رہیں گی اور کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو روز جمعہ اور ہفتے کے دن چھٹی ہوگی، انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 11:59 تک اجازت ہوگی، انڈور شادیوں پر پابندی ہوگی اور آؤٹ ڈور شادیاں صرف 400 افراد کے ساتھ ہو سکیں گی۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ مزارات بند رہیں گے، نجی و سرکاری دفاتر میں 50 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے ہفتے میں 6 دن مگر3 دن پہلے 50 فیصداور باقی 3 دن دوسرے 50 فیصد طلباء کے ساتھ کھل سکیں گے، مارکیٹ اور بازاروں کے 10 بجے تک اوقات کار رہیں گے، ہفتے میں صرف ایک روز چھٹی ہوا کرے گی، پنجاب کے سینما بند رہیں گے، کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی، ماسک کی پابندی لازمی ہوگی، اور اندرون ملک سفر کے دوران اشیاء خورونوش دینے پر پابندی ہو گی اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو موجودہ پالیسی کا اطلاق  کرنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر