
کنٹونمنٹ بورڈالیکشن میں وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کےساتھ نتائج تبدیل کی کوشش کررہی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ وفاقی وزراکی جانب سےگزشتہ روزپریس کانفرنس کی گئی، وفاقی وزراکی پریس کانفرنس انتخابات پراثراندازکی کوشش تھی ۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، وارڈ5،6اور7 کے انتخابی عمل میں مداخلت کو روکاجائے۔
وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے مزید کہا کہ گنتی کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔
کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 183، مسلم لیگ ن کے 144 اور پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار مدمقابل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ووٹنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ روز مختلف علاقوں میں امن امان کے قیام کے لیے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
پولنگ اسٹیشنوں میں غیر مطلقہ افراد کے پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے پر پابندی عائد ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے وارڈ سے کامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا ممبر بنے گا، نو منتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔
پی ٹی آئی نے کراچی میں سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38 اور ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔
لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جبکہ 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہیں۔
کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب نہیں ہو رہا، راولپنڈی اور پنوں عاقل کے 1، 1 وارڈ میں بھی انتخاب ملتوی ہو چکا ہے۔
سرگودھا، گوجرانوالہ، حیدر آباد، ملتان، ایبٹ آباد، بنوں سمیت کئی شہروں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں انتخابی معرکہ ہو رہا ہے، یہاں کل 95 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
حیدر آباد کے 10 وارڈز میں پولنگ جاری ہے، ملتان میں 7 وارڈز میں انتخابی معرکہ ہو رہا ہے جہاں 37 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔
سیالکوٹ اور بہاولپور میں 5، 5 وارڈز میں الیکشن ہو رہے ہیں، نوشہرہ میں 4 جبکہ رسالپور اور کوہاٹ میں 3، 3 وارڈز میں انتخابی میدان سجا ہے۔
منگلا، جہلم، کھاریاں، شور کوٹ، حویلیاں، مردان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان کنٹونمنٹ بورڈز میں 2، 2 وارڈز میں الیکشن کے لیے میدان سج گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولنگ کے اختتام پر پریذائیڈنگ افسران گنتی کے فوراً بعد نتائج کا اعلان پولنگ اسٹیشنز پر کریں گے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- Cantonment Board Elections 2021
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- سعیدغنی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News