صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صحت کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا ہے ، اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارعوام کیلئے صحت کے شعبہ میں وسیع پیمانے پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، عوام کو انکی دہلیزپر صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کے تمام منصوبوں کی تکمیل کے بعد عوام کو بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات دستیاب ہوں گی ، پنجاب کے موجودہ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن بھی جاری ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پوری ڈویژن کے لاکھوں خاندانوں کودل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گا ،ڈینٹل کالج جوبلی ٹاؤن لاہور کی تعمیرکے بعد اہل علاقہ کو بھی بہترین سہولیات دستیاب ہونگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں ، صحت اورتعلیم کے شعبہ جات میں ترقی اور جدت وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عامرحسین غازی، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر، پروفیسر ڈاکٹرجاوید چوہدریاور دیگرافسران نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Dr. Yasmeen Rashid
- ijlaas
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- Punjab
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News