Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف مقامی ہوٹل سے کراچی ایئرپورٹ کے لئے روانہ

Now Reading:

شہباز شریف مقامی ہوٹل سے کراچی ایئرپورٹ کے لئے روانہ
شہباز شریف ملک کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

شہباز شریف ملک کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف مقامی ہوٹل سے کراچی ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد کراچی سے  لاہور کے لیے روانہ ہونگے، کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خاتون شہری نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا  کہ موجودہ حکومت نے لاہور کا برا حشر کر دیا ہے، لاہور میں کچرا دیکھ دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہاں ہے، ہم لاہور سمیت پورے پاکستان میں آپ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اخترمینگل کی رہائش گاہ پر اپنے بیان میں کہا کہ تمام صوبوں کا احترام کرنا ہوگا، مسائل کے حل کیلئے صوبوں کوان کے وسائل فراہم کرنے ہوں گے، جمہوری نظام کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کے فروغ کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، آرٹیکل 58 ٹوبی نے کئی جمہوری حکومتوں کا بستر گول کیا تھا، 58 ٹوبی کی شق ختم کرنے کیلئےعطااللہ مینگل کا اہم کردارتھا، عطااللہ مینگل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عطااللہ مینگل کی جمہوریت اور آئین کی پاسداری کیلئے بہت خدمات ہیں، قائداعظم کے خواب کی تعبیرکرنی ہے تو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر