Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا میری اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب

Now Reading:

تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا میری اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا میری اولین ترجیح  ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور کا دورہ کیا جہاں  آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے سپروائزری افسران کو خطاب میں اہم ہدایات جاری کی ہیں ۔

ہدایات جاری کرتے ہوئے آ ئی جی پنجاب راؤ سردار علی کا کہنا تھا کہ ماتحت فورس اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور نرم گفتاری کو شعار بنائیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ دو ہفتوں کے اندر اندر تھانوں کے تمام ریکارڈ کو اپ گریڈ کر لیا جائے  اوربیٹ سسٹم کو فعال کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جائے ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ جرم کا اندراج نہ کرنا ظالم کی مدد ہے لہذا فری رجسٹریشن آف کرائم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement

راؤ سردار علی کا کہنا تھا کہ ڈولفن اور دیگر پٹرولنگ فورسز کی پٹرولنگ نظام کو مزید فعال بنایا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  سپر وائزری افسران ماتحت فورس کی ویلفیئر ترجیحی بنیادوں کو یقینی بنائیں ۔

 آئی جی پنجاب  راؤ سردار علی کا مزید کہنا تھاکہ جرائم کنٹرول  کرنےکے لئے سیف سٹی کیمروں سے بھرپور استفادہ  حاصل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر