Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹر وے پولیس نے ایک لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی تلاش  کرلی

Now Reading:

موٹر وے پولیس نے ایک لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی تلاش  کرلی

موٹروے پولیس نے ایک لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی تلاش کر کے مالک تک پہنچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائق نامی شخص اسلام آباد سے لاہور بذریعہ موٹروے جارہا تھا ،وہ چکری سروس ایریا میں رکا اور ہیرے کی انگوٹھی واش روم میں بھول کر رخت سفر ہوا ، فائق نامی شہری پنڈی پہنچاتو اسے احساس ہوا کہ اس کی بیش قیمت انگوٹھی موجود نہیں ۔

اس صورتحال میں فائق نے ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی ،موٹروے پولیس نے موقع سے قریب ترین موبائل کو اطلاع دی ،موبائل پولیس نے مسلسل موبائل فون کے ذریعے رابطے میں رہتے ہوئے سرچ آپریشن کیا۔

شہری فائق کی بتائی گئی جگہوں پر کامیاب سرچ آپریشن کرکے “ہیرے کی انگوٹھی” تلاش کرکے  اس شخص کے حوالے کردی گئی۔

 فائق نامی شخص ایک لاکھ 90 ہزار کی قیمتی انگوٹھی پا کر نہایت خوشی کا اظہار کرتے  ہوئےموٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کو شاباشی دی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر