
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر امبرین ڈول کے ساتھ پولیس اہلکار عثمان اکبر نے تھانے کے اندر مبینہ زیادتی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امبرین ڈول مدد کے لئے بول نیوز پہنچ گئی ہیں۔
امبرین ڈول نے بتایا کہ عثمان اکبر نے مجھ سے پولیس نوکری کا جھانسا دے کر نمبر لیا اور افسران سے نوکری کے لئے ملوانے کا کہہ کر اپنے ساتھ لے کر گیا ۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ عثمان شارع فیصل کی جانب لے کر گیا اور گیسٹ ہاؤس میں زبردستی زیادتی کی ،میری تصاویر اور ویڈیو بھی بنالی اور بلیک میل کرنے لگا۔
امبرین کا کہنا تھا کہ وہ مجھے زبردستی زمان ٹاؤن تھانے بھی لے کر گیا ،وہ پولیس موبائل میں لے کر جاتا تھا اور موبائل میں بھی میری ویڈیو بنائی تھی۔
امبرین نے کہا کہ عثمان مجھے سرعام مارتا ہے اور زبردستی ساتھ لے جاکر زیادتی کرتا ہے ،میں نے گھر سے نکلنا چھوڑ دیا تو دھمکیاں دیتا ہے اور گھر کے باہر فائرنگ بھی کی۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ میں گھر میں محصور ہوں میری زندگی کو خطرہ ہے عثمان مجھے قتل کردے گا۔
امبرین نے کہا کہ وہ میری ویڈیو وائرل کررہا ہے اور متعدد لوگوں کو بھیج بھی دی ہے اور مجھے کسی جھوٹے مقدمے میں بند کروانے کی کوشش کررہا ہے۔
امبرین ڈول نے کہا کہ میں حکومتی رہنماؤں اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے کارروائی کروانے کا مطالبہ کرتی ہوں، متاثرہ ٹک ٹاکر نے ایس ایس پی کورنگی کو درخواست دے دی ہے۔
ٹک ٹاکر امبرین ڈول کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمہ 376 اور 506 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیاہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار عثمان اکبر نے متعدد مقامات پر امبرین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
امبرین کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہو گیا مگر پولیس کی جانب سے بہت پریشان کیا گیا ،زیادتی کرنے والے عثمان اکبر کو فوری گرفتار کیا جائے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ زمان ٹاون تھانے میں انصاف نہیں ملے گا کیونکہ وہاں سارے عثمان کے دوست ہیں۔
امبرین نے کہا کہ اعلیٰ افسران نظر رکھیں میری زندگی کو خطرہ ہے۔
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر امبرین ڈول نے کہا کہ میں بول نیوز کی مشکور ہوں کہ میری آواز بلند کی۔
واضح رہے کہ بول نیوز کو عثمان اکبر کی دی گئی دھمکیوں کی آڈیو موصول ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- معروف پاکستانی ٹک ٹاکر
- موسم
- ٹک ٹاکر
- پولیس اہلکار کی تھانے کے اندر مبینہ زیادتی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News