Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی

Now Reading:

ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی
ڈالر

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے  کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.72 سے کم ہو کر 168.52 روپے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کمی کے بعد 168 روپے 90 پیسے ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  13 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1765 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی
سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم؛ نئی قیمت سامنے آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری
اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آگئی
حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف میں اضافے پر غور
ایف بی آر کی 15 مئی کے بعد نان فائلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر