Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر یہ کام کیا تو آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا، کمپنی نے کروڑوں صارفین کو وارننگ دے دی

Now Reading:

اگر یہ کام کیا تو آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا، کمپنی نے کروڑوں صارفین کو وارننگ دے دی
واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 16جون سے 31 جولائی کے درمیان بھارت میں 30 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ 

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ آن لائن بدسلوکی کو روکنے اور صارف کے تجربے کو محفوظ اور سپیم سے پاک رکھنے کے لیے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات  اور پلیٹ فارم پر نقصان دہ رویے کو روکنے کے لیے اپنے خودکار ٹولز استعمال کرنے پر اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی کا شکار ہونے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے متعلق تفصیل میں ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں سے 95 فیصد اکاؤنٹس بغیر اجازت یا بہت زیادہ میسیجزبھیجنے کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں جسے سپیم کہا جاتا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ اس سے قبل 15  مئی سے 15 جون کے درمیان  بھی واٹس ایپ نے بیس لاکھ بھارتیوں کے اکاؤنٹس بند کر دئیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر