
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ میں ایک عام کارکن تھا پارٹی نے مجھے نئی شناخت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نےکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے قیادت کا مشکور ہوں چئیر مین بلاول اور صدر آصف زرداری صاحب کا جنہوں نے مجھ پہ اعتماد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ عہدیدران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے محدود وسائل میں بہت اچھا کام کیا ہے۔
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ کائرہ صاحب کا کارکنان سے معذرت کرنا ان کا بڑا پن ہے ،کائرہ صاحب نے نو منتخب قیادت کا استقبال کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کارکنان مجھے جہاں یاد کریں میں حاضر ہوں۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ریوائیول کی بات ہوتی ہے آج سے اس کی ابتداء کرتے ہیں آئندہ پارٹی کا کوئی پروگرام چھت کے نیچے نہیں ہو گا چاہے برسی ہو یا سالگرہ سڑک پر ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان سے درخواست کرتا ہوں وہ بھی پی پی پی کی روایت کو زندہ کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں ۔
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ جنرل کونسل کا اجلاس موچی گیٹ پر ہو گا جس میں ہر کارکن کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی اور روزگار نے لوگوں کو مجبور کر دیا ہے ،میں اس مہنگائی کی مذمت کرتا ہوں اور اس تحریک کا آغاز بھی اسی بات سے کرتا ہوں۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور نے پچاس بندے گاڑی کے نیچے دے دئیے جج کے پوچھنے پر کہتا ہے کہ ایک طرف دو بھائی تھے ایک طرف یہ لوگ میں نے دو بھائیوں کی طرف گاڑی موڑی وہ ان پچاس کیطرف چلے گئے یہی حالات تحریک انصاف حکومت کے ہیں۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- حسن مرتضیٰ
- شناخت
- عام کارکن
- موسم
- پارٹی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News