Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلاب کے اثرات، بارش ہی بارش، ریڈ الرٹ جاری

Now Reading:

گلاب کے اثرات، بارش ہی بارش، ریڈ الرٹ جاری

شہرقائد میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں یا آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان گلاب کمزور ہر کر اس وقت ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے،ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کی جانب ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ہوا کا کم دباؤ بحرہ عرب میں داخل ہو کر دوبارہ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے، ہوا کا کم دباؤ گجرات ، کچ سے ہوتا ہوا گزرے گا ،اس کے نتیجے میں سندھ میں تیز بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہی گیروں کو بھی گہرے سمندر میں جانے سے گریزکرنے کی ہدایت ، کی گئی ہے۔

Advertisement

بارشوں کا سلسلہ 3 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان  ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہرقائد میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہیں ،آج دوپہر سے شہر میں بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔

ماہی گیروں کو بھی ریڈ الرٹ جاری

Advertisement

‏کراچی: ساحلی پٹی پر ماہی گیروں کو بھی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور مکران کے ساحل پر طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

‏کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 2 اکتوبر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 30 ستمبر تا 3 اکتوبر تک ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔

محکمہ مو سمیات نے تیز ہواؤں یا آندھی سے بھی نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرویز الٰہی نے خاموشی توڑدی؛ اہم اعلان کردیا
آئی ایم ایف مشن کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات
ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ علی محمد خان نے بڑا اعلان کردیا
شہباز شریف کی زیر صدارت کشمیر کی صورتحال پر اجلاس، عوامی ایکشن کمیٹی کا ردعمل
وزیراعظم کی آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری
اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر