Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوٹلوں کے کمروں میں چھپے کیمروں کو تلاش کرنے کا طریقہ

Now Reading:

ہوٹلوں کے کمروں میں چھپے کیمروں کو تلاش کرنے کا طریقہ

اس با ت سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ ہوٹل کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات تواتر کے ساتھ رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

اب ماہرین نے کسی بھی جگہ پر خفیہ کیمرے کی موجودگی کا پتہ چلانے کےلئے آسان طریقہ بتا دیاہے۔

ہوٹلوں کے کمروں میں ٹھہرنے سے قبل یہ جان لیں کہ کہیں خفیہ کیمروں سے آپ کی ریکارڈنگ تو نہیں کی جا رہی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھرمیں ویڈیو شئیرنگ کیلئے استعمال کی جانے والی مقبول ترین ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر خود کو سابق ہیکر کہنے والے مارکس نامی شخص نے ہوٹل کے کمروں میں موجود خفیہ کیمرے کو تلاش کرنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آپ ہوٹل میں قیام کے دوران خود کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Advertisement

مارکس نامی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ آئندہ آپ جب کبھی ہوٹل کے کمرے یا کرائے کے گھر میں جائیں تو ایک فلیش لائٹ لے کر پورے کمرے اور اس میں پڑی مختلف چیزوں کا بغور جائزہ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ جس جگہ خفیہ کیمرا چھپایا گیا ہو گا، وہاں فلیش لائٹ پڑنے سے کیمرا چمک اٹھے گا اوراس سے نیلے رنگ کی روشنی آپ کو نظر آ ئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیمرے کے لینز روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔ جب ان پر روشنی پڑتی ہے تو منعکس ہو کرآنے والی نیلی روشنی آپ کو نظر آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیڈ کے ساتھ ٹیبل پر موجود ڈیجیٹل گھڑی میں خفیہ کیمرہ نصب ہو سکتا ہے لہذا فلیش لائٹ کی مدد سے آپ اسے تلاش کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بستر کے اوپر موجود فائر الارم میں بھی خفیہ کیمرہ چھپایا جا سکتا ہے جب کہ روشن دانوں اور کھڑکیوں میں بھی یہ اکثر چھپایا جاتا ہے۔

Advertisement

مارکس نامی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ خفیہ کیمرا تلاش کرنے کا ایک طریقہ اور بھی ہے، جس میں  اپنے موبائل فون کے کیمرے کا استعمال کریں ۔ کمرے کی بتیاں بند کرکے اندھیرا کریں اور پھر موبائل فون کے کیمرے سے پورے کمرے کو سکین کریں۔ اپنے فون کو گھماتے جائیں اور اس کی سکرین میں دیکھتے جائیں۔ جس جگہ خفیہ کیمرا موجود ہو گا وہاں آپ کے فون کی سکرین پر روشنی کا ایک دھبہ نمودار ہو جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر