ہالی ووڈ کی فلموں میں دکھائی جانے والی فلائنگ کار اب محض کوئی کانسیپٹ نہیں سائنس فکشن سے حقیقت میں تبدیل ہوچکی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلائنگ کار کے ایک آزمائشی ماڈل نے سلواکیا کے شہروں نیترا اور براٹیسلاوا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان ایک گھنٹہ 35 منٹ کی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے۔
کار اور ہوائی جہاز کی ٹیکنالوجی کے ملاپ سے تیار کردہ ’ایئر کار‘ کے اس ماڈل میں بی ایم ڈبلیو کا انجن نصب ہے جبکہ اس میں کسی عام پٹرول پمپ کا ایندھن ڈالا جاتا ہے۔
اس کے موجد پروفیسر سٹیفن کلین کا دعویٰ ہے کہ یہ کار ایک ہزار کلومیٹر اور 8200 فٹ کی بلندی پر اُڑ سکتی ہے اور اس نے ہوا میں اب تک 40 گھنٹے گزارے ہیں۔
اسے کار کی خصوصیات سے ہوائی جہاز کی خصوصیات حاصل کرنے میں صرف دو منٹ 15 سیکنڈ لگتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ائیر کار کو فی الحال کمرشل طور پر متعارف نہیں کروایا گیا ہے۔
واضح رہےکہ اگر کوئی کمپنی اڑنے والی کمرشل گاڑی تیار کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتی ہے تو
اس کی ریگولیٹری منظوری کے لیے بھی کئی برس لگ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
