
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔
تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےا پنے ایک بیان میں کہا کہ اب دنیا بھی طالبان کے ساتھ کھلے دل کا مظاہرہ کرے۔
اپنے بیان میں جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ طالبان کا وسیع البنیاد حکومت کا عندیہ، عام معافی کااعلان ان کے روِیے کا عکاس ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان 20 سالہ جنگ کے بعد فاتح بن کر کابل میں داخل ہوئے، حکومت پاکستان افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ طالبان کو بھی بلآخر آئین، قانون اور عوامی رائے کی طرف جانا پڑے گا، دنیا طالبان سے تعلقات اور تجارت کو فروغ دے گی تو وہ بھی تعلقات کی قدر کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومیں ایک نظام کے تحت چلتی ہیں ، افراتفری سے ملک نہیں چلا کرتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ آئین میں ہر ادارے کے اختیارات کا دائرہ متعین کیا گیا ہے ، ادارے اختیارات سے تجاوز کریں تو اس سے فساد ہوتا ہے ، انسانی خواہشات لامحدود ہیں،قانون خواہشات کو پابند کرتا ہے، ڈکٹیٹرشپ اور بادشاہی نظام میں صحافت نہیں ہوتی ، ملک میں مسلسل جمہوریت کمزور اور آمریت مضبوط ہورہی ہے۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں مختلف نظریات کے حامل لوگ پاکستان بنانے کی مختلف وجوہات بیان کرتے ہیں ، کوئی کہتا ہے پاکستان اسلام کیلئے،کوئی کہتا جمہوریت کیلئے اور کوئی کہتا ہے پاکستان مضبوط معیشت کیلئے بنایا گیا، 74 سال میں اسلام، جمہوریت اور معیشت کچھ بھی بہتر نہیں بنایا جاسکا۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کا ایک مقصد بھی حاصل نہیں کرسکے، چین، ملائیشیا، بھارت، بنگلہ دیش کے مقابلے میں ہم آج کہاں کھڑے ہیں، دنیا میں بھی مختلف معیار ہیں، پاکستان کے پڑوس میں بڑی تبدیلی آئی، سلامتی کونسل کے اجلاس ہورہے ہیں۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہ پاکستان کو سیکورٹی کونسل اجلاس میں شریک ہونے کی اجازت نہیں ملی ، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج کہاں ہے ، چین کو آج پاکستان سے شکایت ہے، اس حکومت نے پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری پر پانی پھیر دیا، امریکہ کی دوستی کا معیار سی پیک کو تباہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
- afghanistan
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Kabul
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- Pakistan
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- Zahid Hafeez
- [kaistan
- بول نیوز
- خون
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News